میڈیا ٹائون ہاکس بے کراچی میں سینئر صحافی نظام صدیقی کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیاگیا گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے تفصیلات کے مطابق 10محرم الحرام کو موچکو تھانہ کیماڑی کی حدود میں واقع میڈیا ٹائون کے رہائشی سینئر صحافی نظام صدیقی کو اہلخانہ سمیت مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر یرغمال بنا کر لوٹ لیاتھا ملزمان نقدی لیب ٹاپ سمیت قیمتی اشیا لے گئے تھے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کیماڑی انسپکٹر ملک فیصل لطیف ۔ایس آئی او انسپکٹر ارشد تنولی۔انویسٹی گیشن افسر ملک اختر نے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے بعد گروہ کے اہم کارندہ جمعہ ولد محمد نور کو گرفتار کرلیا ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ لوٹی ہوئی رقم کا کچھ حصہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس تگ ودو میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر حب میں بھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا28رکنی گینگ نے دودرجن سے زائد وارداتیں کراچی میںکی ہیں۔
میڈیا ٹاون میں ڈکیتی کا ملزم پکڑا گیا۔۔
Facebook Comments
