معروف اینکر اور سوشل ایکٹویسٹ رضوان جعفر نے جی ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔ وہ جی ٹی وی پر ہفتے کی رات پروگرام ہمارا پاکستان کریں گے، یہ پروگرام ہر ہفتے کی رات گیارہ بجے آن ائر ہوتا ہے۔ رضوان جعفر کا شمار کراچی کے باصلاحیت اینکرز میں ہوتا ہے، اس سے قبل وہ آج ٹی وی میں ایک طویل عرصے تک اپنا پروگرام کرتے رہے ہیں۔رضوان جعفر ٹی وی اینکر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل ایکٹویسٹ بھی ہیں، وہ سیف کراچی موومنٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں، جدید پاکستان اینیشیٹیو کے بانی و چیئرمین، یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئرمین ہونے کےساتھ ساتھ انڈس اسپتال کے گڈول ایمبسیڈر اور دیگر کئی این جی اوز کو چلانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جہاں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھڑی ہوئی ہے رضوان جعفر کا ہمارا پاکستان ایسے ٹیشن زدہ ماحول میں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوسکتا ہے۔
رضوان جعفر نے جی ٹی وی جوائن کرلیا۔۔
Facebook Comments