RIUJ workers ke salana intekhabaat

آر آئی یوجے ورکرز کے سالانہ انتخابات۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعد یہ کمال ، جنرل سیکریٹری شاہد علی سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، نائب صدر توصیف احمد ، خازن بلال عزت نقوی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی و دیگر نے راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس ( ورکرز ) کے سالانہ انتخابات برائے سال 26-2025ء میں بلا مقابلہ صدر کے عہدے پر منتخب ہونے والے مظہر اقبال، نائب صدور فرحان جعفری ، ڈاکٹر سجاد، نائب صدر روبی بٹ ، جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد، فنانس سیکریٹری عدیل رضا، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چنگیز خان جدون، جوائنٹ سیکریٹری سہیل صدیق، نایاب گوہر، جوائنٹ سیکریٹری خاتون بشری آخوند، سیکریٹری اطلاعات و سوشل میڈ یا وقاص جاوید ، اراکین مجلس عاملہ صہیب بن نور ، راجہ اعجاز ، صدیق احمد نیئر ، ملک تیمور اعوان، فیصل ڈیپر، حق نواز جیلانی، ندیم صدیقی ، عاصم ریاض، صباء شاہین، فائق سجاد کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب عہدیداران پی ایف یو جے ( ورکرز ) بانی پرویز شوکت کے مشن اور صحافتی خدمات کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کے حصول کی جدو جہد اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے ( ورکرز ) ملک کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اس یونین کا صحافیوں کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت ہمیشہ سے ہی صحافیوں کے حقوق کیلئے احتجاج کے علاوہ مختلف فورمز پر آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے ، اس وقت صحافی اور میڈیا ہاؤسز بدترین دباؤ کا شکار ہے، ان کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار رائے کو کچلنے کیلئے مختلف سمت سے حربے استعمال کئے جارہے ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں