national press club ke election 17 march ko karane ka faaisla

آر آئی یو جے نے یوم سیاہ منایا۔۔

حکومت کی میڈیا کش پالیسوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم سیاہ منایا۔ پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ سینئر اینکر ارشد شریف شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، فیک نیوز کے حوالے سے قانون بنانے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پاکستان بھر سے صحافی 30 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے،مطالبات تسلیم نہ کئے تو پریس فریڈم ریلی نکالی جائیگی۔ نیشنل پریس کلب سے پارلیمنٹ تک پریس فریڈم ریلی نکالی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے سامنے اس وقت تک دھرنا ہوگا جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دس ماہ میں ٹی وی چینلز کو پیمرا کے ذریعے نوٹسز جاری کئے گئے موجودہ حکومت نے پیمرا اور ایف آئی اے کو ٹول کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم صحافی ارشد شریف کا خاندان ہیں، کہا تھا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کا کمیشن بنایا جائے، تحقیقات میں صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔۔ فیک نیوز کے حوالے سے قانون بنانے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ صدر آر آئی یو جے عابد عباسی نے کہا کہ آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال ہر ملک بھر کی یوجیز کی طرح آر آئی یو جے نے نیشنل پریس کلب میں یوم سیاہ کے موقع پر سیاہ پرچم لہرا کر اس جمہوری حکومت کو پیغام دیا ہے کہ آج بھی ہم اظہار رائے کیلئے سڑکوں پر ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں