riuj ke zeer e ehtemaam youm e tasees ki taqreeb ka ineqad

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد۔۔

اظہار رائے کی ازادی کے لیے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی جدوجہد بے مثال ہے ۔پی ایف یو جے کے قائدین نے ہر دور میں حق و سچ کے علم کو بلند رکھا اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کیں پی ایف یو جے کے قائدین نے کوڑے کھائے آمریت کے ظلم و جبر کو استقامت کے ساتھ برداشت کیا اور جرات و بہادری سے ہر قسم کے اوچھے  ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہماری جدوجہد اظہار رائے کی ازادی کے لیے اج بھی پورے عزم سے جاری ہے۔ ہم اس جدوجہد میں قربانیوں و عزیمت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی ایف یو جے کی 75 ویں یوم تاسیس  کے موقع پر راولپنڈی آسلام اباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں 75 ویں  یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی راولپنڈی اسلام اباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کی سابق سیکٹری جنرل محترمہ فوزیہ شاہد، قائم مقام جنرل سیکرٹری آر آئ یو جے گلزار خان، سابق صدور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی ،عامر سجاد سید، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی سیکرٹری نیر علی، راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس کے سینیئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ اظہار رائے کی آزادی کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کی بے مثال داستان ہے۔آزادی اظہار کے لیے ہماری جدوجہد ناقابل فراموش ہے آمریت کے دور میں قائدین کو کوڑوں کی سزائیں سنائی گئی جیلوں میں بند کیا گیا ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہر قسم کے مشکل اور کٹھن حالات میں پی ایف یو جے نے اپنی جدوجہد کوآگے بڑھایا انہوں نے کہا کہ ہمارے قدم نہ تھکے ہیں نہ ڈگمگائے ہیں ہمارا سفر پورے عزم کے ساتھ آج بھی جاری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج کے دن پی ایف یو جے کے قائدین کو ان کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے صحافیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہماری جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی ہم آج بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں آج بھی ہمیں اظہار رائے کی آزادی اس طرح نہیں ہے جس طرح ہونی چاہیے ہمارے صحافی بھائی آج بھی مشکلات کا شکار ہیں ہم اظہار رائے کی آزادی کےلیے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محترمہ فوزیہ شاہد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اپنی تنظیم کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا اور ہمارے قائدین نے جن مقاصد کےلیے قربانیاں دی اور جدوجہد کی انہیں ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گی لیکن پی ایف یو جے میدان میں موجود رہ کر صحافیوں کے خلاف اٹھاے جانے والے اقدامات کی مذمت کرتی رہی آج بھی ہمارا یہ سفر جاری ہے ہمیں موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنی جدوجہد کو تیز تر کرنا ہوگا تقریب میں تلاوت قرآن کریم ندیم چوہدری جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت غفران چشتی نے حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں پی ایف یوجے کی 75ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں سابق صدر آر آئی یو جے ناصر ہاشمی، سینئر صحافی عزیز علوی، نوابزادہ خورشید، مجاہد نقوی، علی اختر، غفران چشتی، نوابزادہ شاہ علی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں