آرآئی یوجے کے صدر طارق ورک سے پولیس کا ناروا سلوک۔۔

جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر زیڈ اے ملک کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، سینئر نائب صدر ارشد بلوچ ، نائب صدر سیف اللہ انجم ، فنانس سیکرٹری خیام عباسی سیکرٹری اطلاعات عامر محبوب ، جوائنٹ سیکرٹریز محمد ضمیر ، چوہدری ظہیر عالم ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قمر عباسی ، چیف کو آرڈینیٹر ملک منیر کو آرڈی نیٹر کوثر قریشی ممبران گورننگ باڈی خالد جمیل ہاشمی ہمیر اسدی ، غلام مصطفی باشمی ، ریاض اختر ، حلیم گیلانی، فائزہ شاہ کاظمی ، کرن خان ، آوش اعوان ، شہزاد سلیم ، شار صائم ، عمر فاروق کھوکھر شہزاد امتیاز محمد اخلاق ، کامران اشرف عقیق دھنیال ، احسن اسلم ، راشد اشرف ، حمزہ اقبال قمر رشید، حسنین راجہ نے شرکت کی جبکہ صدر گلف ریجن اشتیاق عباسی ، کو آرڈی نیٹر بہاولپور رائے خالد کھرل کو آرڈی نیٹر بہاولنگر ملک خرم شہزاد کو آرڈی نیٹر بھلوال ملک اقبال کو آرڈی نیٹر بلوچستان ظفر کھتران، کو آرڈی نیٹر جھنگ شفقت سیال، کو آرڈی نیٹر ہری پور ملک فیصل کو آرڈی نیٹر پشاور کو آرڈی نیٹر لاہور، کو آرڈی نیٹر سندھ ارشاد میمن کو آرڈی نیٹر میر پور قاضی عابد، کو آرڈی نیٹر کنجوانی ملک محمد فاروق کو آرڈی نیٹر بھکر، کو آرڈی نیٹر رحیم یارخان جام اصغر کو آرڈی نیٹر ملتان سمیت دیگر اضلاع کے کو آرڈی نیٹرز نے آن لائن شرکت کی ۔ اجلاس میں ایس او ایچ او نیو ٹاؤن طیب بیگ و دیگر عملہ کی طرف سے آر آئی یوجے کے صدر طارق علی ورک کے ساتھ ناروا سلوک، گرفتاری ، بد تمیزی ، صحافی نعیم منہاس کے خلاف جھوٹے مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، جے ایف کی مرکزی کابینہ نے پولیس کی طرف سے صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ناروا سلوک معمول بن چکا ہے، گزشتہ رات بھی جب نیوٹاؤن پولیس نے صحافی نعیم منہاس کو بند کیا تو آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک چھڑوانے گئے تو ایس ایچ او ان پر بھی اہلکاروں سمیت حملہ آوار ہوا جو کہ آزادی صحافت پر سیدھا حملہ ہے، ذمہ داروں کو سزا ملنے تک صحافی برادری راولپنڈی پولیس کی تمام کوریج کا مکمل بائیکاٹ کرے تا کہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او طیب بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں