راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں صدر آر آئی یو جے عابد عباسی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور آر آئی یو جے کی سرگرمیوں کے حوالے سے ممبران آر آئی یو جے کو تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ آر آئی یو جے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پورا سال متحرک رہی ہے اور آئندہ بھی صحافیوں کے حقوق کے جد و جہد جاری رہے گی جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے آر آئی یو جے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں آر آئی یو جے کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ ، احتجاج اور صحافیوں کے حقوق کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی کے ساتھ ذکر کیا گیا کارکردگی رپورٹ کو شرکاء کی جانب سے سراہا گیا اجلاس کے شرکاء نے کارکردگی رپورٹ کے حوالے مختلف سوالات پوچھے جن کا آر آئی یو جے کی قیادت کی طرف سے تفصیلی جواب دیا گیا ،فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے کاشان اکمل گل نے آر آئی یو جے کی سالانہ فنانس رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ آر آئی یو جے نے انتہائی کم اخراجات کے باوجود پورا سال بہت متحرک کردار ادا کیا ہے بعد ازاں اجلاس نے کارکردگی رپورٹ اور فنانس رپورٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی اجلاس میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد نیشنل پریس کلب کی فنانس سیکرٹری نیئر علی ،نائب صدر مائرہ عمران،طارق چوہدری ،کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر صغیر چوہدری،اے پی پی یونین کے صدر شہزاد چوہدری،اسحاق چوہدری،دستار شاہ،اصغرچوہدری،نعیم محبوب،عامر بٹ،کاشف رفیق،بلال ڈار،قربان ستی ،رانازاہد،جاوید بھاگٹ،،جعفر بلتی ،زمان مغل،سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں تین قراردادیں بھی پیش کی گیئں پہلی قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے صحافیوں کے خلاف ٹرولنگ کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے ملک کی سیاسی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسے فوری طور پر بند کیا جائے دوسری قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ سے استدعا کرتا ہے کہ اس واقع کی شفاف تحقیقات کرکے حقیقی ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے شہید ہونے والے تمام صحافیوں کو انصاف فراہم کیا جائے تیسری قرار داد میں میں میڈیا مالکان اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کے اداروں میں جبری برطرفیوں اور تنخواہوں عدم ادائیگی کا سلسلہ بند کیا جائے اور صحافیوں کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد نے کہا کہ ار آئی یو جے کا کام صحافیوں کے حقوق کے لیے جد و جہد کرنا ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے انہوں آر آئی یو جے کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا
آر آئی یو جے کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس
Facebook Comments