press club intezamia ki taraf se nawaz raza ke khilaaf toheen e amaiz rawaiyye par ahtejaaj

آر آئی یوجے کا پریس کلب کے باہر احتجاج۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پیکا آرڈیننس‘ وزیراعظم عمران خان کے صحافیوں پر پیسے لیکر خبریں دینے کے الزامات‘ سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی گرفتاری‘ سینئر صحافیوں عاصمہ شیرازی اور اظہر جاوید پر وفاقی وزراء کی بے بنیاد الزام تراشی اور نجی چینل کی بندش کی مذمت کی گئی۔ مظاہرے میں جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے محسن جمیل بیگ کو جیل میں صحت کی سہولیات فراہم نہ سے متعلق قرارداد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے صحافیوں کے خلاف پیسے لے کر الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں وزیراعظم ثبوت فراہم کریں یا اپنے الفاظ واپس لیں ورنہ پی ایف یو جے ان کے خلاف سڑکوں پر رہے گی۔ مظاہرہ سے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ‘ آر آئی یو جے کے نو منتخب صدر عابد عباسی‘ صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے بھی خطاب کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں