ٓر آئی یوجے دستورکے الیکشن، سب بلامقابلہ  منتخب۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ الیکشن کاعمل مکمل کرلیا گیا ، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین میاں منیر احمد نے نیشنل پریس کلب میں نتائج کااعلان کیا جس کے مطابق سید قیصرعباس شاہ صدر،اکرم عابد قریشی جنرل سیکرٹری،مرزا عبدالقدوس فنانس سیکرٹری ،نائب صدور کی تین نشستوں پر وقار زیدی،ذوالفقار علی خان ،شوکت ملک، جوائنٹ سیکرٹریز کی تین نشستوں پراختر صدیقی ،ضرار فرید اور چودھری نثار منتخب ہوئے ہیں ، گورننگ باڈی کی 15 نشستوں پر الیاس شاہد، ایوب ناصر ، نعیم چودھری ، جاوید اختر،الیاس ملک ، اعظم نیازی ،مسعود عاصم ،رضوان ملک ، عظمت خان ، توقیر قادر ی ، جاوید الرحمن ترابی ، ہمامنیر، مظفر بھٹی ، ارشد خان،سلیم شہزاد، عسکری بلتی اور فرحت جبیں شامل ہیں جبکہ 23 ممبران کو بی ڈی ایم کے لئے بھی منتخب قراردیا گیا سالانہ الیکشن کے حوالے سے تقریب میں پی ایف یو جے دستور کے صدر نوازرضا نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر سابق صدر خاورنوازراجہ ، سینئر رہنما الیاس شاہد، ایوب ناصر ،نعیم اللہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں