آر آئی یوجے دستور الیکشن، تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب۔۔

مظہر اقبال راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آر آئی یو جے(ورکرز) کے صدر اور حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔  کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد آر آئی یو جے (ورکرز)کے تمام عہدیدار بلامقابلہ قرار پائے ۔منتخب عہدیداروں میں مظہراقبال، حمید اللہ عابد اور عدیل رضا بالترتیب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ نائب صدور کے طور پر فرحان جعفری اور ڈاکٹر سجاد کامیاب قرار پائے ۔ خواتین کے لئے مخصوص نائب صدر کی نشست پر روبی بٹ،چنگیز خان جدون ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر سہیل صدیق اور نایاب گوہر ،خواتین کے لئےمخصوص جوائینٹ سیکرٹری کی ایک نشست پر بشری اخوند اورسیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کے طور پر وقاص جاوید کامیاب ہوئے ۔ اراکین مجلس عاملہ کی دس نشستوں پرصہیب بن نور،راجہ اعجاز، صدیق احمد نئیر،ملک تیمور اعوان،فیصل بیگا،حق نواز جیلانی،ندیم صدیقی،ڈاکٹر لیاقت جدون،حق نواز بھٹو اورفائق سجاد کامیاب قرار پائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں