راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، ہمارا پینل نے میدان مار لیا، سہیل ملک صدر اور جاوید قریشی سیکرٹری جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شاہد قریشی کامیاب ہو گئے ، گورننگ باڈی کی سات نشستوں پر آغا مہروز ،نوید انجم اور عارف شیخ ستر ووٹ لیکر جبکہ راجہ عمران انہتر،سید فتح علی سڑسٹھ،یاسر مرزا چھیاسٹھ اور پرویز مغل ستاون ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ، رپجا انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صبح گیارہ بجے شروع ہوا جو شام پونے پانچ بجے تک جاری رہا، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین فیصل حکیم مغل نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا، واضح رہے کہ رپجا الیکشن میں پانچ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں سینئر نائب صدر کی نشست پر حنیف خٹک،نائب صدور کی دو نشستوں پر ایم جاوید اور وہاب سلیم،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر سید مہدی اور پریس سیکرٹری کی نشست پر ساجد خان ساجو پہلے ہی منتخب ہوچکے ہیں، رپجا انتخابات کیلئے ہمارا پینل اور فوٹو جرنلسٹ پینل مدمقابل تھے ،تین رکنی الیکشن کمیٹی میں فیصل حکیم مغل چیئرمین جبکہ ندیم چودھری اور عبدالحمید لنگرآ شامل تھے ۔

ریچا کے الیکشن ، ہمارا پینل کامیاب۔۔
Facebook Comments