bol ke khilaaf quetta mein sahafion ka ahtejaaj

ریٹائرڈ فوجیوں کی خبر چلانے پر کنٹرولر نیوز معطل۔۔

ریٹائرڈ فوجیوں کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والی پریس کانفرنس کے ٹکرز چلانے کے جرم میں بول نیوز کے کنٹرولر کو ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا گیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں جس روز ریٹائرڈ فوجیوں کی پریس کانفرنس ہورہی تھی تو پورے میڈیا نے اس کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا اور مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما مریم صفدر کی پریس کانفرنس دکھا رہے تھے، ایسے میں بول ہیڈآفس میں سختی سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ریٹائرڈ فوجیوں کے حوالے سے ایک سنگل سطر بھی آن ائر نہیں جائے گی، ان ہدایات کا صرف نیوزروم کے ’’بڑوں‘‘ کو علم تھا، ایسے میں اسائنمنٹ ڈیسک کے ’’نوزائیدہ ہیڈ‘‘ نے ٹکر ڈیسک پر براہ راست ریٹائرڈ فوجیوں کے ٹکرز بھیجے جو ٹکرز ڈیسک نے ’’بڑوں‘‘ کو دکھائے اور ان کی اجازت کے بغیر ہی چلادیئے، جس پر معطل ہونے والے کنٹرولر کی ڈیوٹی تھے اس نے چیختے ہوئے ٹکرز فوری ہٹانے کا کہا، پھر معلومات کی گئی کہ ٹکرزکیسے چل گئے؟ بغیر اجازت یہ حرکت کس نے کی، جس پر نوزائیدہ ہیڈ نے کہا کہ یہ ٹکرز اسلام آباد سے سمیع ابراہیم نے بھیجے تھے اور کہا تھا کہ چلادو۔۔ خیر ،گرماگرمی کافی ہوئی، اس کا نوٹس براہ راست چینل کے مالک نے لیا اور کنٹرولر کو ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا۔۔ گزشتہ روز کنٹرولر صاحب دفتر بھی نہیں گئے، جہاں ہر کوئی ان سے متعلق ہی پوچھ رہا تھا، جواب سب کو معلوم تھا لیکن ایک دوسرے کو کہہ رہے تھے کہ، پتہ نہیں بھائی / ہمیں نہیں پتہ / یار آج نہیں آئے / ایک نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ پتہ نہیں آئیں گے بھی یا نہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں