Resignation from Team Nadeem Malik at Samaa TV

ندیم ملک کی ٹیم سے زبردستی استعفے

معروف اینکر اور سینئر صحافی ندیم ملک نے سما سے استعفا کیادیا ان کی ٹیم لاوارث ہوگئی۔ لیکن اب ان سے بھی استعفے لے لئے گئے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم ملک کے استعفے کی سب سے بڑی وجہ نوید صدیقی اور فرحان ملک تھے جو ندیم ملک کو مبشر لقمان والی اینکرینگ کرانا چاہتے تھے یعنی سنسنی اور اسکینڈلز والے پروگراموں پر زور دے رہے تھے جب کہ ندیم ملک ٹھنڈے مزاج کے دھیمے انداز کے صاف ستھری دلائل والی صحافت قائل تھے۔۔پپو نے بتایاہے کہ کل یعنی بیس اگست بروز پیر ندیم ملک کی ٹیم کے تین افراد سے زبردستی استعفے لے کر انہیں نکال دیاگیا۔۔پپو نے نام بھی بتائے ہیں لیکن ہم جان بوجھ کے ان کے نام نہیں لکھ رہے کیونکہ آگے جاب کے حصول میں انہیں مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں۔۔پپو کے مطابق سما نے اب یہ ٹرینڈ اپنالیاہے اس سے پہلے جب مدیحہ نقوی کو ہٹاکر مارننگ شو کیلئے صنم بلوچ کو لایاگیا تو پچھلی ٹیم کو فارغ کردیاگیا پپو نے تشویش ظاہر کی ہے کہ کل کو اگر فرحان ملک چھوڑ کر جاتے ہیں تو کیا ان کی ٹیم سے بھی زبردستی استعفے لئے جائیں گے؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں