خالی کرسیوں کی ویڈیو رکارڈ کرنے پر کے ٹی این نیوز کے رپورٹر الطاف چنہ پی ایس پی کے جلسے میں حبس بے جا میں رکھا گیا ۔۔ اطلاعات کے مطابق انہیں مبینہ طور پر آدھے گھنٹے تک یرغمال بناکر رکھا گیا۔۔رپورٹر کا موبائل فون، شناختی کارڈ بھی پی ایس پی کے میڈیا سیل اراکین نے اپنے قبضے میں لے لئے، ریکارڈ کی گئی تمام وڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی۔۔ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے کے ٹی این نیوزکے رپورٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر معذرت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایس کارکنان کے طرف سے میں بطور پارٹی صدر کے ٹی این نیوز سے معذرت کرتا ہوں۔۔انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ وفد کی صورت میں کے ٹی این کے دفتر آکر رپورٹر سمیت پوری ٹیم سے معذرت کریں گے۔۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب نے کے ٹی این کے رپورٹر الطاف چنہ کو پی ایس پی کارکنوں کی جانب سے جلسے میں حبس بیجا میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔ سیاسی جماعتیں من پسند رپورٹنگ چاہتی ہیں، ایسا ممکن نہیں۔ پی ایس پی اس واقعے پر باقاعدہ معذرت کرے۔ صحافیوں کو جلسے جلوسوں میں تحفظ فراہم کرنے انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ تاہم افسوس کا مقام ہے کہ اس واقعے میں انتظامیہ ہی کے لوگ شامل ہیں۔پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی اس واقعے کا نوٹس لیں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)