reporters se mahana buniyaado par paisay lene ka inkeshaaf

رپورٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر پیسے لینے کا انکشاف ۔۔

روہی چینل پر رپورٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر پیسے لینے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔۔ یہ الزام  چینل کے سابق  نمائندے نے عمران جونیئر ڈاٹ کام سے بات چیت میں کیا ہے۔۔جو سات سال تک روہی چینل میں اپنے علاقے سے نمائندگی کرچکا ہے۔۔روہی چینل کے سابق  او ایس آر رپورٹر کا کہنا ہے کہ جب کوئی نیا ادارہ آتا ہے تو شروع میں نام بنانے کے چکر میں خوب محنت کرتا ہے مگر جب نام چمک جائے تو اپنی روش پر اتر آتا ہے ۔ ایسا ہی ہوا روہی نیوز کے ساتھ ۔رپورٹر کے مطابق ۔۔میں نے 7 سال ادارہ ہذا کے ساتھ کام کیا اور اب کہتے تھے 30 ہزار ماہانہ بنیادوں پر دیں چاہے کسی سیاسی شخصیت سے لیں ، چاہے کسی کے ساتھ ٹھگی کریں یا کیسے بھی پیسے لائیں ۔جس کے بعد میں نے  روہی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور چھوڑ دیا بعد ازاں دوست کو ایڈجسٹ کروانے کے لیے سی وی بھجوائی تو 3 لاکھ ایڈوانس اور 30 ہزار ماہانہ کی ڈیمانڈ کی  گئی۔۔ رپورٹرکا کہنا ہے کہ ۔مجھے تو مرنا ہے اور جا کر اپنے رب کو جواب دینا ہے مگر یہ میڈیا مالکان شاید بھول بیٹھے ہیں کہ ایک دن جا کر اللہ کو جواب دہ ہونا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں