reporters of 3 channels were treated specailly

3 چینلز کے وفادار رپورٹرز کو نوازاگیا

 اشتہارات میں عمل دخل کے لیے فواد چوہدری کی کمیٹی کے بعد اب تک تین ٹی وی چینلز میں اپنے پی ٹی آئی کے وفادار رپورٹرز کو وزیراعظم کی بیٹ دلوا دی ہے اور مزید میں کوششیں جاری ہیں، اس سلسلہ میں سب سے پہلے اسلام آباد میں سما ٹی وی کے گذشتہ چار سال سے وزیراعظم کی بیٹ کرنے والے عثمان خان سے بیٹ لیکر عباس شبیر کو دیدی گئی،  دوسرا تیر اسلام آباد میں ایکسپریس اخبار کے خالد محمود پر چلایا گیا جو گذشتہ نو سال سے یہ بیٹ کررہے تھے لیکن انہیں بھی اس بیٹ سے جبری طور پر بیدخل کرکے سہیل چوہدری کو بیٹ دیدی گئی، تیسرا تیر تحریک انصاف کے ترجمان ٹی وی چینل اے آر وائی میں چلایا گیا جہاں گذشتہ دس سال سے بیٹ کرنے والے اظہر فاروق کی جگہ تین سال قبل صحافت شروع کرنے والے عبدالقادر کو وزیراعظم کی بیٹ دیدی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں موجود افتخار درانی نے وزیراعظم کو پی ٹی آئی رپورٹرز کے کہنے پر راضی کیا اور پھر تمام مالکان کو باری باری  فون کیے گئے،  یہ بات قابل زکر ہے کہ چینل پبلک نیوز میں  ٹکا ثانی کی سفارشوں کے باوجود چینل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی بات نہیں مانی، جبکہ جیو نیوز میں بھی فواد چوہدری سے سخت سوال پوچھنے کی پاداش میں آصف بھٹی کی وزیراعظم کی بیٹ ان کے ادارے نے تبدیل کرنے سے انکار کردیا، ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں