آج نیوز میں ڈائریکٹر نیوز اور ان کے ہم خیال گروپ نے ملازمین کو تنگ کرنا شروع کر دیا ۔۔پپو کے مطابق جو لوگ چینل کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں انھیں بھی جان بوجھ کر تنگ کیا جا رہا ہے آج نیوز کے کراچی بیورو کے ایک رپورٹر نے سازشوں سے تنگ آکر اپنا استعفی لکھ کر رکھ لیا ہے جبکہ انھی سازشوں سے تنگ آکر دو مزید رپورٹرز بھی اپنے اپنے استعفے لکھ چکے ہیں ادھر ایک اسائمنٹ ایڈیٹر بھی اپنے استعفی تیار کرکے بیٹھا ہے۔۔یہ تمام لوگ باہمی مشاورات کر کے انتہائی قدم اٹھانے جا رہے ہیں آج سے چھ روز قبل ڈائریکٹر نیوز نے ایک رپورٹر کو شو کاز دلوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ رپورٹر کا ایٹی ٹیوٹ درست نہیں جس پر رپورٹر نے ایچ آر کو تفصیلی جواب دے دیا ہے ، ذرائع کے مطابق رپورٹر کے جواب سے محکمہ ایچ آر بھی مطمئن ہے اور وہ رپورٹر کو دئے جانے والے شوکاز کو ڈائریکٹر نیوز کی ماضی کی کاروائیوں کا ایک حصہ سمجھ رہے ہیں ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ تین رپورٹرز اور ایک اسائمنٹ ایڈیٹر کسی بھی وقت اپنا استعفی وجوہات کے ساتھ جمع کروانے کے لئے چینل مالک کے پاس چلے جائینگے پپو کا کہنا ہے کہ اگر چینل مالک نے ان کی بات نہیں سنی اور کاروائی نہیں کی تو چینل کا اللہ ہی حافظ ہے ادھر آج نیوز میں مالکان کو اعتماد میں لئے بغیر ایک اور عجیب و غریب کام ہوا ہے۔۔ ایک ای میل کے ذریعے ڈیجیٹل ہیڈ کو کراچی بیورو کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔۔اور بیس اکتوبر کو ای میل کے زریعے نیوز فلور پر بیٹھے لوگوں کو بتا دیا ہے کہ اب ڈجیٹل ہیڈ صرف ڈجیٹل ہی نہیں رہیں بلکہ وہ اب ایکٹنگ بیورو چیف بھی ہیں ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز کی یہ ای میل سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔۔پپو کا دعوی ہے کہ اب جو نیا لاوا ملازمین میں پک رہا ہے اس سے چینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹرز بے زار، استعفے کرلئے تیار۔
Facebook Comments