کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کا ایک اجلاس بدھ کے روز ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے صدر عبادالحق، نائب صدر منیر باجوہ، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعیمملک، سیکرٹری وجیہ احمد شیخ اور فنانس سیکرٹری شیخ زین العابدین سمیت ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین نے شرکت کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ احتساب عدالتوں میں پابندی پر آواز اٹھانے اور کھل کر اپنا موقف پیش کرنا ایک راست اقدام تھا۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے ارکان کے احتجاج کی وجہ سے احتساب عدالتوں میں داخلے کی اجازت ملی، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اس بات پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا کہ آدھ درجن افراد جن کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ اپنی خود ساختہ ستائش میں نہ صرف مشغول ہیں بلکہ خود کو کورٹ رپورٹرز کا منتخب نمائندہ ظاہر کررہے ہیں، اجلاس میں واضح کیاگیاکہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا قیام پچیس سال قبل عمل میں آیا اور اس کے اراکین میں حسنین الرحمن قریشی، سعید چودھری، شعیب علی، سید مستحسن ندیم، عابد خان، شکیل سعید سمیت سینئر اور نوجوان صحافی شامل ہیں۔۔
رپورٹرزکا احتجاج، نیب کورٹس میں داخلے کی اجازت مل گئی۔۔
Facebook Comments