shaheed sahafat majeed nizami ki le palak beti ke naam

رپورٹرز 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔۔

نوائے وقت میں رپورٹرز گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، اسی طرح بزنس سیکشن چھ ماہ جب کہ نیوز روم بھی تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ ۔اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر زاہد رفیق بھٹی نے نوائے وقت گروپ کی مالکن محترمہ رمیزہ نظامی اور سی او او احمد ندیم قادری کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ ۔۔ ایسے وقت کہ جب صحافتی کارکنان انتہائی کم تنخواہوں کے باعث شدید معاشی دباؤکا شکار ہیں،اآپ کے ادارے نوائے وقت میں وہ کئی کئی ماہ سے تنخواہ سے بالکل ہی محروم ہیں، ہمیں یہ جان کر شدید دکھ اور تکلیف پہنچی ہے کہ نوائے وقت جیسے ادارے میں رپورٹرز گزشتہ آٹھ ماہ، بزنس سیکشن چھ ماہ  جب کہ نیوز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے، یہ تصور کرکے ہی روح کانپ جاتی ہے کہ یہ لوگ اس مہنگائی مٰں کس طرح گھر کا خرچ چلارہے ہوں گے؟انہوں نے خط میں لکھاکہ۔۔ بطور صدر پی یوجے میں اس خط کے ذریعے آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اآپ نے فوری طور پر تنخواہ کی ادائیگی نہ کی تو پنجاب یونین آف جرنلٹس نہ صرف آپ کے دفاتر کے سامنے احتجاج  اور تالہ بندی کرے گی بلکہ اس حوالے سے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں