Taha Ubaidi

رپورٹر، سنگاپوری چشمہ اور مخبر۔۔

تحریر: طحہ عبیدی

آدھی شرٹ پینٹ میں آدھی پینٹ سے باہر ، کالے جوتوں پر مٹی کا ڈھیر اور بال بھی بکھرے ہوئے ، یہ کم و بیش گیارہ سال پہلے صحافت کے شعبے میں آیا تھا ، پریشانی میں بھی مستی کرتا ہے ، صحافت سے دل لگی تھی جس نے شوگر کا مریض بنادیا ، ایسا محسوس ہوا جیسے کسی خواب کی طرح محمد سلمان بھی ٹوٹ گیا ، دلاسہ دیا ، سمجھایا لیکن مان کے نہ دیا ، 92 نیوز چھوڑ کر چلا گیا ، مجھے محمد سلمان کے جانے کا بالکل دُکھ نہیں اس کا دُکھ یہ جانے بس اس کے دُکھ نرالے ہیں جنہیں کبھی لکھنا نہیں چاہتا تھا مگر آج خاموش رہنے کا دل بھی نہیں ۔

محمد سلمان نے کیریئر کی شروعات جسارت اخبار سے کی تھی ، صحافیوں نے جماعتی کی چھاپ لگادی ، ڈان نیوز پہنچ گیا تو کئی سینئرز نے جماعتی سمجھ کر منہ نہ لگایا ، محنت کی اور منہ بند کراتا چلا گیا ، سماء ٹی وی پہنچ گیا ، براہ راست جعلی پولیس مقابلہ نشر کیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ، 92 نیوز پہنچ گیا پانچ سال تک خود کو اس چینل کیلئے رگڑتا رہا ، ادارے کے پرانے دوستوں (دشمن سے بھی بدتر)کو کھٹکنے لگا تو مخبری کر ڈالی ، سلمان سنگاپورین چشمے سے مشہور ہوگیا یہ چشمہ سنگاپورین نہیں بلکہ صدر (کراچی) کی دکان سے میرے ساتھ خریدا گیا 1350 روپے کا چشمہ تھا ، جس نے غلط مخبری کی اس سے مجھے کوئی شکوہ نہیں کیوں کہ یہ محمد سلمان کے قریبی دوست تھے جنہیں وہ بڑا بھائی سمجھتا تھا ، ان بھائیوں نے کرپشن کے الزامات لگانے کی کوشش تو کی لیکن ثابت کچھ نہ کرسکے البتہ ادارہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

جواب جن کا نہیں وہ سوال ہوتے ہیں

جو دیکھنے میں نہیں کچھ کمال ہوتے ہیں

محمد سلمان کمال انسان ہے جسے مخبروں کا پتہ ہے ، ایک مخبر نیب زدہ سرکاری افسر ہے جو کرپشن کا مقدمہ بھگت رہا ہے ، دوسرے کو “عمران سیریز” جیسی کہانیاں لکھنے اور لکھوانے کا شوق ہے ، تیسرا اس کی بیٹ کا رپورٹر ہے جسے محمد سلمان کے استعفے کے بعد “قرار” آگیا ہوگا۔

اندر کا زہر چوم لیا دُھل کر آگئے

جتنے شریف تھے کھل کر آگئے(طحہ عبیدی)۔۔

(یہ تحریر مصنف کی فیس بک وال سے اڑائی گئی ہے جس سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں