کراچی میں ڈکیتیوں اور لوٹ مار کا سلسلہ کسی طور تھمنے یا کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔۔ عام شہری روزانہ گلی ،کوچوں،بسوں، سڑکوں یہاں تک کہ گھر کی دہلیز پر لٹ جاتے ہیں۔ پولیس اب تک اسٹریٹ کرمنلز کے جن کو قابوکرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقےگلستان جوہر بلاک 3 میں مسلح اسٹریٹ کرمنلز نے ڈان نیوز کے رپورٹر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر گورننگ باڈی محمد بلال خان کو لوٹ لیا،مسلح لٹیروں نے مزاحمت کرنے پر بلال خان کو پستول کے بٹ مار کر زخمی بھی کر دیا،بلال اپنے گھر سے بچے کی دوا لینے کیلئے باہر نکلا تھا کہ ملزمان لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔
Facebook Comments