dawn ke ishtehart band kuch ilqo mein tarseel bnd

رپورٹر پر تشدد کا ذمہ دار تھانیدار فارغ۔۔

رپورٹر پر تشدد کرنے والے تھانیدار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔۔محکمہ جاتی کارروائی کاآغاز۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ سعودآباد میں ایک نجی اسپتال کی جھوٹی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ سعودآباد نے ڈان ٹی وی کے رپورٹرسید وسیم کوحراست میں لے لیا اور تھانے لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر کراچی کی صحافتی برادری حرکت میں آئی تو ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے ایس پی گلشن معروف عثمان کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔ ابتدائی انکوائری میں  ثابت ہوگیا کہ ایس ایچ او سعود آباد نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ جس پر ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او سعودآباد رعنا حسیب کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈ کواٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔رپورٹر پر تشدد کرنے والے سعودآباد تھانے کے پانچ اہلکاروں کو بھی معطل کردیاگیا۔۔معطل ہونے والے اہلکاروں میں پولیس کانسٹیبل امان اللہ، کانسٹیبل جاوید، کانسٹیبل ظہیر، کانسٹیبل شہباز اور کانسٹیبل عابد شامل ہیں۔۔سارے واقعے کی باضابطہ انکوائری ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو سونپی گئی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں