فیصل آباد میں احاطہ کچہری کے گیٹ پر وکلاء اور کلرکوں کا نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر او ر کیمرہ مین پر تشدد، زدوکوب کرتے ہوئے کیمرہ مین کا سر پھاڑ دیا۔ نجی نیوز چینل کی ٹیم پٹرولنگ پولیس کے ڈجکوٹ قتل کیس میں ملوث ملزموں کی عدالت میں پیشی کے حوالے سے براہ راست کوریج میں مصروف تھی، اس دوران ٹیم نے ایک وکیل کے منشی ماجد کو کیمرے کے سامنے سے گزرنے سے منع کیا جس پر اس نے ساتھیوں کے ہمراہ جھگڑا شروع کردیااور کچہری کے اندر موجود مزید ساتھیوں اور وکلاء کو بلا کر رپورٹر رانا زاہد اور کیمرہ مین شاہزیب پر تشدد شروع کردیا، حملہ آوروں نے بوتل مار کر کیمرہ مین کا سر پھاڑ دیا۔ متاثرہ کیمرہ مین نے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Facebook Comments