reporter ki behen ke ghar musallah afrad ka hamla

رپورٹر کی بہن کے گھر مسلح افراد کا حملہ

روشنیوں کے شہر کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود مسلح افراد کا گشت جاری ہے۔ مسلح ملزمان نے ابتک نیوز کے رپورٹر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ریحان چشتی کی بہن کے گھر پر حملہ کردیا ۔ مسلح ملزمان نے کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر الیون اے تھانہ سرسید کی حدود میں ریحان چشتی کی بہن کے گھر میں گھس کر انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان نے مکان میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں  جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،،گھر سے قیمتی سامان زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔۔پولیس موقع پر پہنچی تو مسلح ملزمان دو گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مسلح ملزمان نے پولیس سے مشابہت رکھنے والا سیکورٹی یونیفارم پہن رکھا تھا،ملزمان سفید رنگ کی ویگو اور ٹویوٹا سیلون کار میں آئے تھے۔۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مردوں سمیت تین خواتین کو حراست میں لے لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گھر سے چھینے گئے   دو موبائل فون برآمد کرلئے۔۔جب کہ  دیگر ملزمان گھر سے لوٹا سامان زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں