لاہور کے میڈیا ہاؤس سٹی نیوز نیٹ ورک کے کراچی بیورو میں جہاں ٹوئنٹی فور اور سٹی ٹوئنٹی ون کے درجنوں رپورٹرز ہائر ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر کام بھی کررہے ہیں، ان رپورٹرز میں سینئر ، جونیئر اور انٹرنی سمیت سب ہی شامل ہیں اور ایک ٹیم کی صورت میں کام کررہے ہیں لیکن کچھ عرصے سے کراچی بیورو کے رپورٹرز کے ساتھ حیران کن رویہ دیکھنے میں آرہا ہے، رپورٹرز جو کسی بھی چینل یا اخبار کی ریڑھ کی ہڈی کہلاتے ہیں لیکن سٹی نیوز نیٹ ورک میں شاید ایسا نہیں ہے۔کراچی بیورو میں ان رپورٹرز سے ایسا عجیب و غریب حلف نامہ لکھوایا گیا کہ جس کی مثال پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا کی پوری تاریخ میں نہیں ملتی ۔پپو کے مطابق ۔۔ حلف نامے میں رپورٹرز سے لکھوایا گیا ہے کہ ۔۔ میں (رپورٹر کا نام) ڈیوٹی پر آکر ہر خبرنامے میں خبر دوں گا ایسا نہ کروں تو میرے پیسے کاٹ لئے جائیں۔۔ کسی رپورٹر سے لکھوایا گیا ہے کہ ۔۔ اگر میں فلاں سے فلاں بلیٹن میں دفتر میں اپنی حاضری یقینی نہ بناؤں تو مجھ پر فائن کردیا جائے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ حلف نامہ رپورٹر سے تحریر کرائے جانے کے بعد اسے آفیشیل گروپ میں شیئر بھی کیا گیا اور سونے پر سہاگا لاہور ہیڈ آفس کے ذمہ داران کو ٹیگ بھی کیا گیا لیکن کسی سینئر یا ذمہ دار نے اس تضحیک آمیز حلف نامے کی مخالفت نہیں کی۔ پپو کا کہنا ہے کہ سٹی نیوزنیٹ ورک کے کرتا دھرتا محسن نقوی خود بھی عامل صحافی ہیں ، وہ خود بھی آفیشل گروپ میں موجود ہیں لیکن شاید پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ ہونے کی وجہ سے ان کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا ہے اسی لئے انہوں نے کراچی بیورو کے اس حیران کن رویہ پر کوئی ری ایکشن نہیں دیا۔ یاد رہے اس سے پہلے نئے تعینات ہونے والے مرد رپورٹرز سے یہ حلف نامہ بھی لکھوایا جاتا ہے کہ وہ گنجا ہونے سے پہلے دفتر کو آگاہ کرینگے۔۔
رپورٹرز کے ساتھ حیران کن رویہ؟؟
Facebook Comments