اسلام آباد میں تھاانہ رمنا کے علاقے ایف الیون مرکز سے اغوا کئے گئےڈان اخبار کے سینئر رپورٹر عرفان رضا کو مسلح افراد چکری کے قریب اتار کر ان کی اپلائیڈ فار گاڑی ویگو لے کر چلتے بنے۔ پولیس کے مطابق چار مسلح افراد نے عرفان رضا کو گاڑی سمیت اغوا کیا اور چہرے پر کپڑا دال دیا ۔پون گھنٹے بعد اسے ویران جگہ پر اتار دیا۔ تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، مغوی کے مطابق اغوا کار پنجابی میں گفتگو کرتے رہے انہوں نے نہ تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور نہ ہی اس سے سوال وجواب کئے۔ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے اطلاع ملتے ہی فوری ایف آئی آر درج کرائی۔۔ جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں رپورٹر کی فوری بازیابی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔۔عرفان رضا کے بھائی شہزاد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی کوششوں سے ان کے بھائی کی فوری رہائی ممکن ہوسکی۔۔انہوں نے اپنے بھائی کے اغوا میں شامل ملزمان کی فوری گرفتاری اور گاڑی بھی بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی عرفان رضا کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کو ان کی فیملی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرفان رضا کی فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرفان رضا کے اغواء کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت سینئر پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تمام پہلوئوں سے وقوعہ کی مکمل تفتیش کرے گی۔
رپورٹر کا اغوا اور رہائی، ملزمان گاڑی لے کر فرار۔۔
Facebook Comments