فیصل آباد سیون نیوز بیورو کے رپورٹر نے ایس ایچ او کی مدد سے ” مہ کشوں” کیلئے تھانے کو ہی مہ خانے میں بدل دیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مقامی” ویلی” پر چھاپہ مارتے ہوئے حالتِ غیر میں متعدد خواتین اور مردوں کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے حراست میں لیا، ایس ایچ او کی جانب سے ملزمان کو تھانے میں منتقل کرتے ہی مہ کشی اور منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے ان کے قبضے سے کر منشیات کی بڑی کھپ بھی پکڑ لی۔ مگر ان ملزمان کی حمایت کیلئے سیون نیوزکا رپورٹر پیش پیش رہا۔پولیس پر ملزمان کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالتا رہا اور اپنے دوست ایس ایچ او کو دوستی نبھانے کی تلقین کرتا رہا مگر مقدمہ درج ہوجانے اور ملزمان کی بندی پڑجانے پر ایس ایچ او نے معذرت کرلی جس پر رپورٹر نے انوکھی فرمائش کر ڈالی رپورٹر نے ادارے کی ایماء پر تھانہ ایس ایچ او کو دوستی کی دہائی دیتے ہوئے مہ کشوں کو مہ خانے جیسا ماحول تھانے میں مہیا کیا۔تھانے کی حوالات سے نکل کر ملزمان کو ایک کمرے میں منتقل کردیا جہاں ملزمان نشہ کرتے رہے جبکہ ایس ایچ او کی بھی انوکھی منطق، سیون نیوز کے رپورٹرکے کہنے پر دیگر تمام میڈیا چینلز کے رپورٹرز کو کوریج ہی نہ کرنے دی۔ پپو کے مطابق سیون نیوز کے رپورٹر نے دیگر چینل کے رپورٹرز کو دوستی کے واسطے دیکر کوریج کرنے سے روک لیا جس پر متعدد چینلز کے رپورٹر مایوس واپس لوٹ آئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس رپورٹر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بھی پارٹی بوائے ہے۔۔
رپورٹر نے تھانہ “مے کدہ” بنا دیا۔۔
Facebook Comments