وزیراعظم عمران خان نے رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے صفر ٹیکس کا اعلان کر دیا۔ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ’ای تجارت پورٹل‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ”ہم نے رجسٹرڈ فری لانسرز کو ٹیکس سے مکمل چھوٹ دے دی ہے، جس کے بعد اب ان کی آمدن پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ”آئی ٹی کے شعبے میں ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے آنے والے دنوں میں آپ کو میں مزید خوشخبری سناؤں گا۔ ہم پاکستان کے شعبہ آئی ٹی میں بل گیٹس سے بھی تعاون چاہتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم جن شعبوں میں پیچھے رہ گئے ہیں، کوشش کریں گے کہ ان میں آگے بڑھیں۔ ہماری حکومت آئی ٹی سیکٹر اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہم اس حوالے سے نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔“

Facebook Comments