ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا صوبہ سندھ میں اعلیٰ افسران سے تعارفی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریجنل یونین آف جرنلٹس سندھ کے صدر عادل علی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی صدر نے اے آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی جہدوجہد بالخصوص علاقائی صحافیوں کے بارے میں کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں آگاہی دی۔ صدر صوبہ سندھ عادل علی نے ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو صحافیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا کہ دوران رپورٹنگ انہیں بشمول بااثر افراد کے دباو کے جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھی سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامنا رہتا ہے لہذاصحافی برادری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور اس مد میں صوبائی صدر آر یو جے نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایک درخواست بھی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے منشور کو سراہتے ہوئے صوبائی صدر عادل علی سے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور ایک اچھے کام لیے کوشاں ہیں یہ خوش آئند بات ہے۔ پولیس ہر جائز کام کے لیے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سے ساتھ ہر مکمل تعاون کریگی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے صوبائی صدر کی جانب سے دی گئی درخواست کو متعلقہ افسران کو ریفر بھی کر دیا۔صدر صوبہ سندھ عادل علی نے شکریے کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو آر یو جے کا چارٹر آف ڈیماند پیش کیا۔
ریجنل یونین آف جرنلٹس پاکستان سے تعاون کرینگے، سٹی پولیس چیف۔۔
Facebook Comments