adakara reema khan par dhoka dahi ka case

ریما کے شوہرعمرشریف کا علاج کریں گے۔۔

اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر طارق کامیڈین عمر شریف کے علاج اور فیملی کے ہمراہ امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں۔ نامور پاکستانی اداکارہ ریما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیجنڈری اداکار وکامیڈین عمرشریف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’برصغیر کے بہترین کامیڈین عمرشریف نے اپنی زندگی میں ہمیشہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے کام کیا لیکن مجھے یہ جان کر شدید دکھ اور افسوس ہوا کہ وہ اپنی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں‘‘۔اداکارہ ریما نے کہا کہ عمر شریف کی بیماری کے حوالے سے میں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق سے بات کی اور مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے کہ انہوں نے نہ صرف عمر شریف کی بیماری کا علاج کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی بلکہ انہوں نے عمر شریف اور ان کی فیملی کے امریکا روانگی کے لیے انتظامات کرنا بھی شروع کردیے ہیں۔ریما کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر سے گزارش کی کہ وہ عمر شریف کی صحتیابی کے لیے جتنی ممکن ہو کوشش کریں جس پر انہوں نے مجھے مایوس نہیں کیا اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہاتھوں میں عمرشریف کے لیے شفا لکھ دیں۔ دریں اثنا سندھ حکومت نے معروف آرٹسٹ عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کردیا ہے، جس کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم محکمہ صحت کو جاری کردی ہے۔واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کی ذاتی کوششوں سے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم دو روز میں جاری کی گئی ہے۔علاوہ ازیں سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ عمر شریف کے بیرون ملک جانے کے سفری دستاویزات مکمل ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ایئرایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لیے حکومت سندھ نے فنڈز جاری کردیے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے ویزے کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عمر شریف ہمارے عظیم فنکار ہیں، ان کے علاج کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں