adakara reema khan par dhoka dahi ka case

ریما کے گھر پر قبضہ ، 7 ملزمان گرفتار۔۔

اداکارہ ریما اور پروڈیوسر سخی سرور کے گھروں پر قبضہ کرنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی چینل” 24نیوز “کے مطابق گرفتار افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی اقبال ٹاﺅن کے حکم پر اقبال ٹاﺅن پولیس کی طرف سے حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سے6 کی شناخت ارم، عبدالرحمن، مظہر، حسین، فہد اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کا نام سامنے نہیں آ سکا۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر ڈکیتی، قتل، زمینوں پر قبضے اور ہوائی فائرنگ جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ان کے خلاف کئی پولیس تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں