اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ سے 50 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک کوئی کاروبار ہی نہیں کیا تو اپنی اہلیہ سے پیسے کیوں مانگیں گے۔ اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے دوسری شادی کی بات کی تو وہ بھڑک گئیں۔ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو اپنا بیان ریکارڈ کرادنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محسن عباس حیدر نے کہا کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے 50 لاکھ روپے دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ اگر اس نے پیسے دیے ہیں تو کوئی ثبوت تو ہوگا، جب آج تک کاروبار نہیں کیا تو اس کےلئے پیسے کیوں مانگوں گا۔ خیال رہے کہ محسن کی اہلیہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے شوہر نے ان سے کاروبار کیلئے 50 لاکھ روپے لیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاملہ بہتری کی طرف جا رہا ہے ،میں نے فاطمہ کو کبھی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ، اسے غصہ ہے اور غصے میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے، وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو کوئی زبردستی نہیں کرسکتا۔محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فیملی سے بات کرکے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور جب یہ بات فاطمہ سہیل سے کی تو وہ بھڑک گئیں، شادی کے 4 میں سے تین سال میں نے سارے مسائل کا خود سامنا کیا۔جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل پیر کے روز ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔ ایس پی آفس میں دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
ڈی جے اہلیہ کیس، جھگڑا دوسری شادی کا نکلا۔۔
Facebook Comments