لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر ایک ٹی وی شو میں اپنی نئی فلم” کملی “کی تشہیر کیلئے آئی تھی کہ ایک مداح نے پوچھا: “کب شادی کریں گی ؟” جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اس سال کے آخر تک شادی کرے گی۔صبا قمر ” جیو نیوز” کے شو ہنسنا منع ہے میں میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ موجود تھی جہاں ایک مداح کے پوچھنے پر انہوں نے اپنی شادی کے شیڈول کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سال کی آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں تاہم اپنے ہونے والے دلہا کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔حال ہی میں، اسے “شانو” نامی کسی شخص نے پھولوں کا بھی تحفہ دیا تھا اور لوگ اس شخص کو جاننے کے لیے پرجوش تھے جس نے اتنا پیارا تحفہ دیا ہے۔دریں اثنا اداکارہ صبا قمر اپنی آنے والی فلم ’’کملی‘‘ کے پریمیئر کے دوران خوب سراہے جانے پر آبدیدہ ہوگئیں۔آنے والی فلم ’کملی‘ کے پریمیئر کے دوران اداکارہ صبا قمر کی جانب سے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔اس فلم کا پریمیئر 29 مئی کی رات کراچی میں منعقد ہوا جس میں فلم ساز اور کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی، پریمیئر کے دوران بہترین اداکاری کرنے پر شوبز شخصیات کی جانب سے صبا قمر کے لئے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں اور خوب سراہا گیا جس کے بعد اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صبا قمر کو پریمیئر کے اختتام پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فلم ساز سرمد کھوسٹ ان کی ہمت باندھ رہے ہیں اور انکے آنسو صاف کر کے اداکارہ کو گلے لگاتے ہیں ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)