rawalpindi ke sahafi ko jaan ka khatra

راولپنڈی کے صحافی کو جان کا خطرہ، تھانے میں درخواست۔۔

راولپنڈی کے  مقامی صحافی نے چکلالہ کینٹ بورڈ کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دے دی ۔ تھانہ سول لائن میں دی گئی درخواست میں مقامی اخبار سے منسلک سینئر صحافی سلیم بخاری نے مؤقف اختیارکیاکہ کرپشن کی خبر شائع کرنے پر چکلالہ کینٹ بورڈ کے سروے ڈرافٹسمین راجہ عشرت نے اسے انٹرنیٹ کال کرکےقتل کی دھمکی دی اس کال کے بعد صحافی کے گھر کچھ مسلح افراد آۓ اور بچوں کو دھمکیاں دیتے ہوۓ کہا کہ بخاری کو باہر لے آؤ۔ درخواست میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کاکہاگیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں