سینئر تحقیقاتی صحافی اور تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے اپنی ٹیم سمیت چینل 92کو خیرباد کہہ دیاہے ۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا ساتھی اینکر عامر متین کیساتھ مل کر ’’ 92نیوز‘‘ پر ’مقابل‘ کے نام سے پروگرام کرتے تھے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایڈیٹوریل پالیسی پر شدید اختلافات کے باعث رؤف کلاسرا نے ٹیم سمیت ادارہ چھوڑ دیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال ان کے سامنے دو آپشن ہیں، آپ نیوز اور سما میں سے کسی ایک ادارے کو جوائن کرسکتے ہیں، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی اور میڈیا ئی ادارہ انہیں اچھی آفر دے کر جگہ دے دے۔۔رؤف کلاسرا اپنی تحقیقاتی خبروں اور اسکینڈلز بے نقاب کرنے کے حوالےسے خاص شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے ڈان اخبار سے بطور رپورٹر اپنے کیرئر کی شروعات کی۔۔اور پھر اسلام آباد شفٹ ہوگئے۔۔اس کے بعد دی نیوز،ایکسپریس ٹربیون میں رہے۔۔دنیا نیوز میں ان کا کالم بھی شائع ہوتا ہے۔۔
رؤف کلاسرا اب کون سا چینل جوائن کرینگے؟؟
Facebook Comments