سینئر صحافی، کالم نویس اور معروف تجزیہ کاررؤف کلاسرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلن نیوز کے حوالے سے جاری تنازع میں جہاں ایک جانب رؤف کلاسرا نے ٹیلن نیوز کے سابق مالکان اور ایم یوسف بیگ مرزا کے خلاف متعدد کیسز کررکھے ہیں وہیں یوسف بیگ مرزا نے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں رؤف کلاسرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو رؤف کلاسرا کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے معزز عدالت کو بتایا کہ انہیں عدالتی نوٹس کافی تاخیر سے ملا ہے۔ رؤف کلاسرا فیملی کے ساتھ شہر سے باہر ہیں اس لئے معزز عدالت میں آج پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر عدالت نے رؤف کلاسرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ۔
Facebook Comments