سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے پبلک نیوزسے استعفیٰ دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے بتایا کہ انہوں نے پبلک نیوز سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ اپنا ٹاک شو نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطرات سے بھرپور اس شعبے میں ناظرین کا ہمارے پروفیشنلزم پر بھروسہ ہی سب کچھ ہے۔رؤف کلاسرا کے مطابق جس کام سے آپ جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہوں اس کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات آپ کو یہ کرنا پڑتا ہے۔اطلاعات کے مطابق رؤف کلاسرا سمیت ان کی پوری ٹیم مستعفی ہوگئی ہے ، بتایاجاتا ہے کہ ایک اور چینل میں ان کے معاملات فائنل ہوچکے ہیں، جلد ہی وہ نئے چینل پر نئے پروگرام کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل رؤف کلاسرا آپ نیوز پر پروگرام کیا کرتے تھے لیکن یہ چینل اب بند ہوچکا ہے ۔ رؤف کلاسرا نے چینل بند ہونے سے پہلے ہی اسے خیرباد کہہ دیا تھا۔ اس سے قبل وہ 92 نیوز پر عامر متین کے ساتھ پروگرام کرتے تھے لیکن اب ان کی جگہ ’مقابل‘ پروگرام میں کالم نویس ہارون الرشید بطور تجزیہ کار شریک ہوتے ہیں۔
