سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے مطالبہ کیا ہے کہ واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ اس سے پاکستان اور بھارت میں نفرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے رؤف کلاسرا سے کہا کہ وہ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے نام پر ایک دوسرے کو چڑانے کے معاملے پر آواز اٹھائیں کیونکہ یہ بہت ہی مایوس کن ہے۔ رؤف کلاسرا نے اپنے فالور کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے پھنکارے مارتے جوانوں کی نعرے بازی پہلے سے خراب حالات میں جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کرتی ہے۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ امن کے لمبے سفر پر عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے قدم کے طور پر پریڈ کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس سے محبت پیدا ہونے کے بجائے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔
Facebook Comments