aaj news or jabri bartarf reporter ka moqif

ریٹنگ کی دوڑ،چپڑاسیوں کا ڈیوٹی شیڈول تک تبدیل۔۔

آج نیوز میں ستمبر کی تنخواہ جمعرات ستائیس اکتوبر کو ادا کردی گئی۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیوزروم کے “بڑے” نیوز کے علاوہ ہرشعبے میں ذاتی مداخلت کررہے ہیں۔۔ نیوزروم میں کیا ہورہا ہے کیسے ہورہا ہے؟ انہیں اس کا قطعی علم نہیں ہوتا۔۔۔ پپو نے اس سلسلے میں نہایت دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔۔پپو کے مطابق  پپو کے شبہ میں جس ایسوسی ایٹ پرڈیوسر کو نکالا گیا تھا اب چینل انتظامیہ نے اپنی جھینپ مٹانے کے لئے نوٹس بورڈ پر نیا نوٹس لگایا ہے کہ اب ہفتے میں تین روز جو تاخیرسے آئے گا اس کی سیلری کاٹ لی جائے گی یا پھر سالانہ چھٹیوں میں کٹوتی ہوجائے گی۔۔ پہلے تیس منٹ کا ریلیف دیاگیا تھا اب اسے مزید کم کرکے صرف دس منٹ کردیاگیا ہے۔۔ حالانکہ آج نیوز جس مصروف چورنگی پر واقع ہے وہاں کتنا بدترین ٹریفک جام ہوتا ہے، اس کا علم سب کوہی ہے۔۔ اب اگر شام کی شفٹ کیلئے آنے والا ورکر  ٹریفک جام کا شکار ہوجاتا ہے تو غربت میں مزید آٹا گیلا ہونے کے مترادف ہوگا۔۔پپو کے مطابق حیرت انگیز طور پر یہ نوٹس پپو کے شبہ میں نکالے گئے اے پی کے دو روز بعد ہی نوٹس بورڈ پر لگایاگیا۔۔پپو نے آج نیوزکے ورکرز کے حوالے سے بتایا کہ پورے نیوزروم میں اگر خفیہ سروے کرلیا جائے یا ریفرنڈم کرالیا جائے تو نوے فیصد سے زائد لوگ ڈائریکٹر نیوز اینڈ کمپنی کے خلاف ووٹ دیں گے اور وجہ یہ بتائیں گے کہ ان کی وجہ سے چینل کا بیڑا غرق ہورہا ہے۔۔ پپو کے مطابق نیوزروم سے تعلق رکھنے والا ہر ورکر ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔۔ روزانہ میٹنگ پہ میٹنگ کی جاتی ہیں جس کے نتائج کچھ بھی نہیں نکلتے۔۔پپو کے مطابق اب نیوزروم کے “بڑے” نے پیونز(چپراسیوں) کا ڈیوٹی شیڈول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، چپڑاسیوں کے لئے تازہ احکامات یہ جاری ہوئے ہیں کہ ہر پیون دو ماہ کیلئے نائٹ شفٹ کرے گا۔۔ اب پندرہ بیس ہزار والے تنخواہ لینے والے پیون صاحبان نے گھر کا کچن چلانے کے لئے اپنا چھوٹا موٹا پارٹ ٹائم بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ اس نئے حکم سے تمام پیون شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔۔پپو نے نیوزروم کے بڑے کو مشورہ دیا ہے کہ چینل کی ریٹنگ خبروں کا معیار بہتر بنانے، ورکرزکو ذہنی سکون پہنچانے سے آتی ہے، ناکہ  چپڑاسیوں کا ڈیوٹی شیڈول بدلنے سے یا نیوزروم میں بیٹھنے کی جگہ تبدیل کرنے سے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں