اداکارہ ثروت گیلانی نے ٹی وی پروگرامز کی ریٹنگ کیلئے مہمانوں سے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے مبہم سوالات کرنے پر تنقید کی ہے۔۔انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ جب آپ کسی شو میں شرکت کیلئے جائیں تو وہاں میزبان کی جانب سے ایسے ہی سوال کئے جاتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ آپ کے شو کو ریٹنگ تو مل جائے گی لیکن دوسرے کو اس بات سے کتنا دکھ ہوگا اس کا آپ کو اندازہ نہیں ہے ۔ نیشنل میڈیا پر ایک دوسرے کے بارے میں ذاتی بات کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
Facebook Comments