رانی پور پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد۔۔ سندھ کے نگراں وزیربلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے رانی پور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں غلام شبیر جعفری کو صدر اور فاروق احمد دایو کو سنئیر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نائب صدر وحید سولنگی ، نائب صدر دوئم ظفر آزاد صدیقی اور جنرل سیکریٹری رضا راجپر ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری سعید احمد گھانگھرو ، پریس سیکریٹری ثناء اللہ جامڑو ، آفس سیکریٹری نیاز مومن جامڑو ، اور خزانچی لال بخش سھتو سمیت دیگر کامیاب عہدیداران کو بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانی پور پریس کلب نے آزادی صحافت اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے منتخب ہونے والے تمام عہدیدار اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقیقی صحافت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔