showbiz mein peso ki khatir jhoot phelaya jata hai

رنگ گورا کرنے والے انجکشن لگوانے کی خواہش پر شوہر سے لڑائی ہوگئی۔۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے وزیراعظم عمران خان سے لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دینے کا ’ مطالبہ‘ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ۔اداکار مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان  کو  لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔دوران پروگرام  حرا مانی کا کہنا تھا کہ   80 فیصد مردوں کولگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیےبہانے ڈھونڈتی ہیں،  ایسا نہیں ہوتا مگرشوہروں کو ایسا ہی لگتا ہے ۔ اداکارہ نے  گورا رنگ کرنے کے انجیکشن لگوانے کی خواہش کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ  میں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن لگوانا چاہے تو ہماری لڑائی ہوگئی اور مانی نے مجھے  بہت ڈانٹا۔حرا کا بتانا تھا کہ انہوں نے رنگ گورا کرنے کے انجیکشن منگوا بھی لیے تھے جو ابھی بھی ان کی الماری میں رکھے ہوئے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مانی انہیں اس چیز کی اجازت نہیں دیتے بلکہ اس کے بجائے میکے بھیجنے کا کہہ دیتے ہیں۔دورانِ شو حرا مانی نے کہا کہ 80 فیصد مردوں کو لگتا ہےکہ بیویاں شوہروں سے لڑنے کے لیے بہانے ڈھونڈتی ہیں۔حرا مانی نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہوتا نہیں ہے مگر شوہروں کو لگتا ہے کہ بیویاں لڑنے کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں