پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ایفلیٹیڈ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ) کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کو آج صبح فجر کے وقت گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔اپنے آڈیو پیغام میں رانا عظیم نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے وقت ان کے دروازے پر متعدد بار دستک ہوئی سی سی ٹی وی کیمروں میں نامعلوم افراد کو گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کرتے دیکھا جارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے محفوظ مقام پر منتقل ہوچکے ہیں ادھر پی ایف یو جے کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا عظیم پاکستان کے صحافیوں کے قائد ہیں حکومت نے اگر کسی قسم کے ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک گیر احتجاج کرئے گی۔ایف ای سی نے خبردار کیا کہ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی کے خلاف صحافی ملک بھر میں جیل بھرو تحریک شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آئی ایف جے سمیت دیگر عالمی صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کو خطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گادریں اثنا رانا محمد عظیم سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے کے گھر میں نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے داخل ہونے کی کوشش اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بند کرکے ہراساں کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جمعہ27 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ پی ایف یوجے کے تمام یونٹس پریس کلبوں پر مظاہرے کریں گے۔علاوہ ازیں رانا محمد عظیم کو ہراساں کرنے کے خلاف اور ہیڈ آف اے آر وائی نیوز عماد یوسف کے خلاف بے جا قانونی کارروائیوں کے خلاف لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام کل 26 جنوری بروز جمعرات بوقت سہ پہر 3 بجے لاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

رانا عظیم کو گرفتار کرنے کی کوشش،احتجاج کا اعلان۔۔
Facebook Comments