rana azeem ke khilaaf akhbaar mein ishtehaar

رانا عظیم کے خلاف اخبار میں اشتہار، پی ایف یوجے کی مذمت۔۔

پی ایف یوجےکے سیکرٹری رانا عظیم کی عدالت میں پیشی کا نوٹس روزنامہ جنگ میں شائع کردیاگیا۔۔ جس میں ان کا ایڈریس اور فون نمبر بھی شامل کیاگیا ہے۔۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلٹس (آئی ایف جے) اور پی ایف یوجے نے اسے یونین لیڈر کی آواز دبانے کی کوشش قراردیا ہے۔۔ یہ  عدالتی  نوٹس اشتہارکی شکل میں  کراچی سے شائع ہونے والے جنگ اخبار میں  شائع کیاگیا ہے۔۔پی ایف یوجے نے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قومی چینل پر تنقید کرنے کی وجہ سے یونین لیڈر رانا عظیم کے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ بنایاگیا ہے۔۔عدالتی نوٹس پر ایڈیشنل سیشن جج اشرف حسین خواجہ کے دستخط بھی موجود ہیں جس میں کہاگیا ہے کہ رانا عظیم نے قابل تعزیر جرم کیا ہے۔۔دوسری طرف رانا عظیم کا موقف ہے کہ انہیں کبھی کوئی لیگل نوٹس ملا نہ کسی قسم کا عدالتی نوٹس، جنگ میں شائع ہونے والا نوٹس  ذاتی عناد لگتا ہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں