نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے ذریعے بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا کر جے ایس بینک کی ساکھ مجروح کرنے کے الزام میں ملوث کے عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان کی اے ڈی جے سینٹرل کی عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے باعث تاحال فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔روزنامہ جنگ کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے وکیل کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، واضح رہےمقدمے میں نامزد تجزیہ کار رانا عظیم مفرور ہے جسے پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ سماعت کے دوران مدعی کی طرف سے بیرسٹر حمزہ حسین کے ایسوسی ایٹ جمال ناصر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جے ایس بینک کی طرف سے عقیل کریم ڈھیڈی،مبشر لقمان، نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے تجزیہ کار رانا عظیم اور میسرز جاگ براڈ کاسٹنگ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مدعا علیہان نے نجی ٹی وی چینل پر جے ایس بینک کے خلاف متعدد پروگرام کیے جس میں بینک کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے، بینک کو بدنام کیا گیا جس سے بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔جبکہ میسرز جاگ براڈکاسٹنگ سے جے ایس بینک کا سمجھوتہ ہوگیا جس پر عدالت نے میسرز جاگ براڈکاسٹنگ کو بری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کا تجزیہ کا ر رانا عظیم مفرور ہے۔
رانا عظیم ایک مقدمے میں مفرور قرار۔۔
Facebook Comments