ramzan transmission par pabandi ki mukhalifat

رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی کی مخالفت۔۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی عائد کرنے کی تجویز پیش کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ ”رمضان ٹرانسمیشن کی بجائے فیک نیوز پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔“ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں احمد علی بٹ نے لکھا ہے کہ ”جعلی خبروں، پیڈ نیوز اینکرز، پراپیگنڈے اور ٹی وی چینلز پر مذہب کا مذاق اڑانے والوں پر پابندی لگائیں۔احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ ”ماہ رمضان میں معیاری گیم شوز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اچھے معیار کے گیم شوز پورے خاندان کے لیے ، بالخصوص ماہ مقدس میں، تفریح کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔ فہد مصطفی جیسے لوگوں نے خود کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے وقف کر رکھا ہے اور ہمیں ان جیسے لوگوں کے شوز پرفخر کرنا چاہیے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں