Ramzan Transmission Ban for Actors Bill accepted at punjab assembly

رمضان ٹرانسمیشن میں فنکاروں پر پابندی کی قراردار منظور۔۔

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روزہونیوالے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن میں ماہ مقدس کے احترام کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان پروگراموں میں علمائے کرام کو مدعو کیا جائے ۔این این آئی کے مطابق اجلاس میں رمضان ٹرانسمیشن میں ٹی وی چینلز پر شو بز سے جڑے افراد پر پابندی عائد کرنےاور مذہبی پروگرام منعقد کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔ حکومت کے اتحادی رکن مولانا معاویہ طارق نے رولز کی معطلی کی تحریک پیش کرکے ایک قرارداد پیش کی کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان فاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے رمضان میں تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ رمضان میں مذہبی پروگرامز نشر کریں اور ماہ رمضان کا خصوصی احترام اور عقیدت ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے علماء کرام کو پروگراموں میں مدعو کریں،شوبز سے جڑے افراد کو رمضان ٹرانسمیشن کا میزبان بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جاتی ہے۔پیمرا سے مطالبہ ہے ٹی وی چینلز کو پابند کرے کہ شوبز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہرگز شامل نہ کیا جائے، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں