رمضان پیکج کی میڈیا پر تشہیر مہم کیلئے 10کروڑ روپے رکھنے کی تجویز تیار کی جارہی ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر 2ارب روپے کا رمضان پیکج دینے کا فیصلہ متوقع ہے، رمضان پیکج کی سمری منظوری کے لئے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت 19اشیاء پر فی کلو 50روپے تک سبسڈتی دینے کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔ رمضان پیکج کی میڈیا پر تشہیر مہم کیلئے 10کروڑ روپے رکھنے کی تجویز تیار کی جارہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کی سمری منظوری کے لئے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
Facebook Comments