ramzan arha hai media malikaan salary naahi derhe

رمضان آرہا ہے،میڈیا مالکان سیلری نہیں دے رہے، حافظ نعیم۔۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو جو پارٹیاں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کر کے ایک مجرمانہ عمل کیا گیا ہے ، عدالتیں اپنا کردار ادا نہیں کررہیں،ان کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس ہر مسلسل آواز اٹھاتے ہیں ،اس سے حکومتیں اپنی پسند کی خبریں عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں ۔ایسی تمام تدابیر حکومت کے خلاف رائے بنارہی ہیں ۔۔میڈیا مالکان اس وقت  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو استعمال کررہے ہیں۔پنجاب کی حکومت نے حد کرتے ہوئے 60 صفحوں پر مشتمل اشتہارات دئیے گئے ۔صحافت کیا سیاہ ترین باب ہے ۔۔میڈیا ورکرز کو وقت پر تنخواہ نہیں دی جاتی ۔رمضان آرہا ہے تین ماہ ہوگئے لیکن مالکان  سیلری نہیں دے رہے ہیں ۔میڈیا مالکان کو سمجھنا چاہیے کہ اشتہارات عوام کے پیسے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں