معروف سینیئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی صاحبہ کے ساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات کی اصل وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔حال ہی میں انہوں نے یو ٹیوب چینل کو ٹیلی فونک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے میری اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ اپنے شوہر ریمبو کی وجہ سے مجھ سے ملاقات نہیں کر رہی۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت عزت دار اور سیدھی سادی انسان ہوں، میں ان میاں بیوی سے معافی مانگ سکتی تھی لیکن جب میں نے اس سلسلے میں کوئی غلطی نہیں کی تو معافی کیوں مانگوں؟ دونوں میاں بیوی مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو رہنے دو، یہ اپنے گھر کو بچا رہا ہے، اگر وہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو ٹھیک ہے۔نشو بیگم نے کہا کہ صاحبہ اور ان کے شوہر کو میرے خلاف یو ٹیوب پر ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، باوقار خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ یو ٹیوب پر ذاتی معاملات پر بات نہیں کرتے، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں عوام میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں تو راج کیا ہی ہے ساتھ ہی، اپنے شوہر کے ساتھ باعزت زندگی گزاری ہے، میں نے پاشا صاحب کے ساتھ 30 سال تک ایک چوہدرانی بن کر زندگی گزاری ہے، وہ اپنے گاؤں کے چوہدری تھے، وہ چیئرمین عشر و اوقاف تھے، انہوں نے الیکشن بھی لڑا، وہ پائلٹ تھے، ہم اپنے گاؤں کی زمینوں میں جاتے تھے، بڑے نوکر چاکر میرے ارد گرد ہوتے تھے، میں نے اپنی بچی کو خوش حالی میں پالا ہے۔ماضی کی اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دیگر دونوں بچوں کو میرے یو ٹیوب چینل یا وی لاگنگ سے مسئلہ نہیں ہوتا، میرا چھوٹا داماد پڑھا لکھا ہے، اسے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ ریمبو کو ہے۔خیال رہے کہ نشو بیگم یوٹیوب پر اپنا ویلاگ بناتی ہیں، ویلاگز میں وہ اکثر اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، جس کے باعث ان کے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر اداکار ریمبو سے تعلقات خراب ہیں۔
ریمبو کو مجھ سے مسئلہ ہے، سینئر اداکارہ نشو بیگم۔۔
Facebook Comments